امریکی ٹیرف کا بھرپور جواب: پاکستان کا بڑے تجارتی معرکے کا اعلان

امریکی ٹیرف کا بھرپور جواب: پاکستان کا بڑے تجارتی معرکے کا اعلان

امریکی ٹیرف کا بھرپور جواب: پاکستان کا بڑے تجارتی معرکے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امریکا کی جانب سے درآمدات پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور نمایاں برآمد کنندگان کو شامل کیا جائے تاکہ تجارتی مذاکرات میں پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ وفد کو امریکا سے درآمدات پر عائد ٹیرف پر مذاکرات کے بعد باہمی مفاد پر مبنی مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، مشیرِ وزیراعظم توقیر شاہ، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ہارون اختر، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اور حکومت ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے۔ اجلاس میں اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی جانب سے تفصیلی رپورٹ اور مجوزہ حکمت عملی بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانہ امریکا میں مستقل بنیادوں پر امریکی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ پاکستان کے تجارتی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں