پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نیا تعاون، روڈ شو کا اعلان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نیا تعاون، روڈ شو کا اعلان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نیا تعاون، روڈ شو کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلمپارسلان بیئریکٹر نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر نے ترکیہ میں بجلی کے تقسیم کار نظام کی نجکاری اور اس کے موجودہ ماڈل سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔ اس سلسلے میں ترکیہ میں رواں برس ایک روڈ شو بھی منعقد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے ترک وزیر کی بریفنگ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لیے فنانشل ایڈوائزر مقرر کیے جا چکے ہیں، جن کی تجاویز رواں سال جولائی تک متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کئی روڈ شوز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جن میں ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک مضبوط، پائیدار اور نتیجہ خیز شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں