پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی

پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کردی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹڈ ہونے کے باعث بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں ممکنہ طور پر 20 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے 15 روز قبل پٹرول کی قیمت کو 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں