کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے سیاست میں سرگرم تھے اور اسلامی و سیاسی معاملات پر گہری بصیرت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حافظ حسین احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کئی اہم مواقع پر ملکی و دینی معاملات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا، جبکہ مختلف رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پہنچ رہی ہے۔