عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تین روزہ سرکاری چھٹیاں دی جائینگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 31 مارچ سے پہلے ہفتہ (29 مارچ) اور اتوار (30 مارچ) کی عام تعطیلات بھی شامل ہونے کے باعث سرکاری ملازمین عید پر مسلسل پانچ دن تک اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں گے۔یہ اعلان سرکاری ملازمین اور عوام کے لیے عید کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دے گا،
کیونکہ طویل چھٹیوں کے باعث لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور سفر کرنے کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔