وزیرِاعظم کا بڑا اعلان: بجلی کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی

وزیرِاعظم کا بڑا اعلان: بجلی کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور اس کا مالی فائدہ بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت ایسا پیکج تیار کر رہی ہے جو بجلی کی قیمتوں میں بامعنی کمی کا باعث بنے گا۔ اس پیکج کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر حکومتی اقدامات کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس اقدام سے نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ اس کے مثبت اثرات مجموعی مہنگائی میں کمی کی صورت میں بھی ظاہر ہوں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ خود جلد اس ریلیف پیکج کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے تاکہ عوام کو مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں