کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ ائیرپورٹ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مفتی عبدالباقی نورزئی شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ائیرپورٹ کے قریب گھات لگا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مفتی عبدالباقی نورزئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔مفتی عبدالباقی نورزئی کی شہادت پر مختلف مذہبی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
