ایلون مسک کا بڑا اعلان: 2026 میں اسٹارشپ مریخ کیلئے روانہ ہوگا

ایلون مسک کا بڑا اعلان: 2026 میں اسٹارشپ مریخ کیلئے روانہ ہوگا

واشنگٹن: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اسٹارشپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا۔ اس مشن میں ٹیسلا کا ہومینوئڈ روبوٹ آپٹیمس بھی شامل ہوگا، جو مستقبل میں مختلف کام انجام دینے کے قابل ہوگا۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو انسانی مشنز 2029 تک ممکن ہوسکتے ہیں، تاہم 2031 زیادہ متوقع سال ہے۔

ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ آپٹیمس روبوٹ گھریلو کام کرنے اور دوستی فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، اور ان کی قیمت 20,000 سے 30,000 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

اسٹارشپ، جو دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ہے، مریخ کو کالونائز کرنے کے مسک کے خواب کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ 403 فٹ بلند ہے، جو اسٹیچو آف لبرٹی سے تقریباً 100 فٹ زیادہ اونچا ہے اور مستقبل میں مکمل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں