کم گیس پریشر کی شکایات، وزیراعظم کا نوٹس

کم گیس پریشر کی شکایات، وزیراعظم کا نوٹس

کم گیس پریشر کی شکایات، وزیراعظم کا نوٹس

وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں کم گیس پریشر کی شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے گیس پریشر کے مسائل پر براہ راست بات چیت کی۔

دورے کا مقصد خاص طور پر کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے متعدد گھروں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا اور جہاں مسائل پائے گئے، وہاں فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

چند گھروں میں گیس پریشر کی کمی کی نشاندہی پر، سیکرٹری پیٹرولیم نے سوئی ناردرن کی ٹیم کو فوری اقدامات کرنے اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم کی جانب سے سخت احکامات کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ عوام کو درپیش گیس کی قلت کے مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں