امریکا بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑا
امریکا کو جمہوریہ کانگو، اٹلی، پاکستان اور سربیا کے ساتھ عالمی واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، جہاں شہری آزادیوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
Civicus کی رپورٹ: امریکا میں شہری آزادیوں پر دباؤ
Civicus نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے ابتدائی 50 دنوں کے بعد امریکا کو اس فہرست میں شامل کیا، جو ان ممالک پر نظر رکھتی ہے جہاں جمہوری حقوق کمزور ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے شہری آزادیوں کے لیے خطرہ
رپورٹ میں ٹرمپ حکومت کے اقدامات جیسے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی، میڈیا پر قدغن اور فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو آزادی اظہار کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
پاکستان میں آزادی اظہار پر سخت کنٹرول
پاکستان میں صحافیوں پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کا الزام، الیکٹرانک کرائمز لا (پیکا) میں ترامیم، اور سوشل میڈیا پر قدغن کو آزادی اظہار کے خلاف قرار دیا گیا۔
عالمی سطح پر جمہوری حقوق کو لاحق خطرات
Civicus نے اقوام متحدہ کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان جیسے ممالک میں آزادی اظہار، اجتماع اور بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔