عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

اہل وطن ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں، ماہرین فلکیات نے اس بار ماہ صیام 29 دن کا ہونے اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آجائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں