عیدالفطر کب ہوگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا

عیدالفطر کب ہوگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا

عیدالفطر کب ہوگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے اعلان کیا ہے کہ 29 روزوں کے بعد عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتوار 30 مارچ 2025 کی شام، پاکستان کے مختلف علاقوں میں صاف موسم ہونے کی صورت میں چاند کی رویت با آسانی ممکن ہوگی، تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا، اور 29 رمضان المبارک یعنی 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے مناسب ہے۔ علاوہ ازیں، غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، جو پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

عیدالفطر کی تعطیلات: 30 مارچ سے 1 اپریل تک

حکومت پاکستان نے سال 2025 کی عید الفطر کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جن کے مطابق 30، 31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عوام کو عید کی تعطیلات ملیں گی۔ اس کے علاوہ، عیدالاضحی کی تعطیلات بھی 7 سے 9 جون 2025 تک ہوں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں