عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرول مزید سستا ہوگا؟

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرول مزید سستا ہوگا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
برینٹ آئل 68.85 ڈالر، ویسٹ ٹیکساس 66.79 ڈالر فی بیرل
برینٹ خام تیل 68.85 ڈالر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 66.79 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا، جو اگست 2021 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

چین-امریکا تجارتی جنگ اور اوپیک فیصلے قیمت گرنیکی وجہ
ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی کشیدگی اور اوپیک کی ممکنہ پیداوار میں اضافے کی خبروں نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا۔

عالمی سطح پر اقتصادی سست روی، توانائی کی طلب کم ہونکا امکان
اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی معیشت کی سست رفتاری توانائی کی طلب کو مزید کم کر سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

عوام کے لیے خوشخبری، ایندھن سستا ہونیکی امید
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کے نتیجے میں عالمی سطح پر توانائی کے نرخ کم ہو سکتے ہیں، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں