خضدار میں زوردار دھماکا، چار افراد جاں بحق

خضدار میں زوردار دھماکا، چار افراد جاں بحق

خضدار میں زوردار دھماکا، چار افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پشین: جے یو آئی رہنما ادریس آغا کی گاڑی پر فائرنگ، اہلیہ جاں بحق، آغا شدید زخمی

 جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع پشین کے رہنما ادریس آغا کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ موقع پر شہید ہو گئیں، جبکہ ادریس آغا شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پشین کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی ادریس آغا کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جے یو آئی رہنماؤں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھی واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

نال: بلوچستان کے علاقے نال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

زخمی افراد کی فہرست:

  • سلال ولد حاجی رؤف رخشانی (نال)
  • عرفان ولد حاجی رؤف رخشانی (نال)
  • عبدالصمد ولد محمد حسن سمالانی
  • ارسلان ولد عبدالحکیم رخشانی
  • اشرف ولد مولا بخش سمالانی (گن مین صمد سمالانی)
  • مہراللہ ولد محمد نظیر سمالانی (گن مین صمد سمالانی)
  • عبدالرزاق ولد محمد کریم قمبرانی
  • سعداللہ
  • ولید
  • رمضان ولد عبداللہ گرگناڑی

جاں بحق افراد:

  • منیر احمد ولد عبدالصمد سمالانی
  • عبداللہ ولد لال بخش سرمستانی
  • نادر ولد عبدالرسول گرگناڑی
  • سعود احمد

واقعے کی تحقیقات جاری
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار…

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں