قلات،8لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے
قلات: گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد لاپتہ کیے گئے 35 افراد میں سے 8 کو پولیس تھانہ قلات سے منظر عام پر لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد گرفتار شدگان میں شامل تھے اور انہیں قلات کے پولیس تھانے میں رکھا گیا تھا۔
تاحال باقی 27 لاپتہ افراد کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی، جس پر ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مقامی تنظیموں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ باقی افراد کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے۔
Author
Post Views: 54