گوادر میں مسلح افراد کا حملہ، 7 گاڑیوں اور پولیس چوکی کو نقصان
گوادر کے ساحلی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر حملہ کرکے 7 گاڑیوں اور پولیس چوکی کو نقصان پہنچایا۔
کوسٹل ہائی وے پولیس کی چوکی پر حملہ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حملہ پسنی اور اورماڑہ کے درمیان ماکولہ کے علاقے میں ہوا، جہاں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر دھاوا بول کر اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔
گاڑیوں کو نقصان، ایل پی جی ٹینکرز نذر آتش
مسلح حملہ آوروں نے ناکہ بندی کرکے 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جن میں کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی بھی شامل تھی، جبکہ تین ایل پی جی ٹینکروں کو آگ لگا دی گئی۔
ٹینکروں کے ٹائر پنکچر، سڑک پر رکاوٹیں
حملہ آوروں نے مزید تین ایل پی جی ٹینکروں کے ٹائروں سے ہوا نکال کر انہیں ناکارہ بنا دیا، یہ ٹینکرز کراچی سے ایران جا رہے تھے۔
بلوچستان میں ہائی وے حملوں میں اضافہ
رواں سال بلوچستان میں یہ ہائی ویز پر مسلح حملوں اور ناکہ بندی کا چوتھا واقعہ ہے، اس سے قبل ضلع کچھی، بارکھان اور قلات میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔