آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا، کن اہم امور پر مذاکرات ہونگے؟
اسلام آباد:آئی ایم ایف کانو رکنی وفد پاکستان کے لیے منظور شدہ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت اگلی ایک ارب ڈالر کی قسط سے قبل معاشی جائزہ کیلیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں پندرہ مارچ تک پاکستان میں قیام کریگا. اس دوران پہلے تکنیکی مذاکرات ہونگے، جسکے بعد پالیسی سطح پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی جائیگی.
آئندہ بجٹ اور پالیسی مذاکرات
ذرائع کے مطابق imf وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلیے سفارشات پیش کریگا. جب کہ تنخواہ دار طبقے کیلیے کسی بھی ممکنہ ریلیف کا انحصار imf کی منظوری پر ہوگا۔IMF مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر معاشی اداروں کے حکام سے بھی ملاقات کریگا.
متعلقہ اداروں کیساتھ مذاکرات
وفد ایف بی آر، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور دیگر متعلقہ وزارتوں و اداروں کیساتھ بھی مذاکرات کریگا.