شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 28 فروری 2025 کو کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں