ملک بھر میں رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل
رواں برس رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔اسکے علاوہ کراچی، کوئٹہ،، لاہور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس ہونگے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کرینگے.دوسری جانب جامع مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہوگا، جسکی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کرینگے.