وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریگی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کیلئے پر عزم ہے۔مقامی سطح پر قدرتی وسائل کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے ہیں۔ سپن وام ون کنویں سے ابتدائی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی جب کہ بیس بیرل خام تیل بھی نکالا جائیگا.سپن وام ون کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024 کو کیا گیا تھا،
گیس و تیل کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کیجانب سے کی گئی۔ ماڑی انرجیز کے مطابق ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، بطور آپریٹر کمپنی وزیرستان بلاک میں پچپن فی صد شیئرز ہولڈر ہے جب کہ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔
ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریگی، کمپنی نئے ہائیڈرو کاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کیلئے پر عزم ہے۔کمپنی نے تعاون پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔