لاہور کی پہلی زیر زمین بلیو لائن میٹرو کی رونمائی کر دی گئی
لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی زیر زمین میٹرو ٹرین بلیو لائن میٹرو لاہور میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 27 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر 600 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی اور اس کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں شہری ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کرنا ہے۔
بلیو لائن میٹرو ٹرین ویلینسیا ٹاؤن سے شروع ہو کر بابو صابو پر ختم ہو گی، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک اور مین بلیوارڈ گلبرگ جیسے اہم علاقوں کا احاطہ کرتی ہے۔اس روٹ میں جیل روڈ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ اور مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن جیسی بڑی سڑکیں بھی شامل ہوں گی۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن پر کام شروع کر دیا ہے۔تکمیل کا ہدف تین سال مقرر کیا گیا ہے۔بلیو لائن میٹرو ٹرین سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کی رسائی کو بہتر بنانے اور لاہور کے شہری انفراسٹرکچر کو بڑھانے کی توقع ہے