رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا اعلان

رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا اعلان

رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا اعلان

اسلامی نظریاتی کونسل کیجانب سے رمضان المبارک کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب مقرر کر دیا گیا۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق اس سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم از کم 2سو20 روپے فی کس ادا کیا جائیگا.

انھوں نے کہا کہ گندم کے حساب سے 2سو20 روپے، جؤ کے حساب سے 4سو50 اور کھجور کے حساب سے 16سو50 روپے صدقہ فطر و فدیہ ادا کیا جائے۔ڈاکٹر نعیمی نے مزید بتایا کہ کشمش کے حساب سے 25سو اور منقی 5ہزار روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جائے،

مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، تاہم صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے۔مزید بر آں، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں