عالمی بینک پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

عالمی بینک پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

عالمی بینک پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

پرائم منسٹر شہباز شریف نے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری سات دہائیوں پر محیط ہے اور اس تعاون سے پاکستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جنہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب میں متاثرہ افراد کی مدد کی اور حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہو گی، جو خوش آئند ہے۔ اس سرمایہ کاری سے صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں ترقی ہوگی، جبکہ نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے معیشت میں تیزی آئے گی۔

وزیرِ اعظم نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں اور معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے۔ وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کی اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات کے سفر کو سراہا۔

وفد پاکستان میں اقتصادی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرے گا، جس میں توانائی، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں