ایئر چیف مارشل سے روانڈا ایئر فورس وفد کی ملاقات

ایئر چیف مارشل سے روانڈا ایئر فورس وفد کی ملاقات

ایئر چیف مارشل سے روانڈا ایئر فورس وفد کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سےروانڈا ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کی قیادت میں اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف منصوبوں کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایئر چیف مارشل نے وفد کوپاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی اور مستقبل کے اہداف سمیت دیگر امور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔روانڈا کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس موپینزی نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ تربیتی معیار ،ملٹی ڈومین میں صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ائیرچیف نے روانڈا کی فضائیہ کوآپریشنل ٹریننگ اور اپ گریڈیشن میں مدد فراہم کرنے کیلئے تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں