زندہ دفن ہونے والی معصوم بچی کو آرمی افسر نے گود لے لیا

زندہ دفن ہونے والی معصوم بچی کو آرمی افسر نے گود لے لیا

زندہ دفن ہونے والی معصوم بچی کو آرمی افسر نے گود لے لیا

پاکستان آرمی کے افسر میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لے کر مثال قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق سات فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کئے جانیکا المناک واقعہ پیش آیا، جسکے بعد 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیاشیرخوار بچی کے اس واقعہ کا علم جب رسالپور میں کورس کرنیوالے میجر وقاص کو ہوا تو وہ اسپتال پہنچ گئے، میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا،

میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام کیجانب سے آرمی آفیسر کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے،

میجر وقاص کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کیساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے ایک بہترین پیغام ہے۔یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہم دردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، اس واقعہ نے ثابت کیا ہے کہ پاک آرمی دیگر شعبوں کی طرح انسانی ہمدردی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں