حکومت نے کل تعطیل کا اعلان کر دیا
سٹیٹ بینک، سٹیٹ بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث کل مکمل طور پر بند رہینگے،سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ پانچ فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہیگا.مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نھیں ہو گا، اس ضمن میں سٹیٹ بینک کیجانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس کے آغاز پر سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا تھا
جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جسکے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہینگے.اسکے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہینگے.اس ضمن میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا،
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، جہاں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہینگے