ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر بٹھا دیا، کامران ٹیسوری

ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر بٹھا دیا، کامران ٹیسوری

ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر بٹھا دیا، کامران ٹیسوری

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، انکے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کئے بنا نہ رہ سکے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوگ امریکن پاسپورٹ لے نے کیلئے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دلوالے ہیں، لوگ امریکہ جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں۔

میئر کراچی اور گورنر سندھ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کیجانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بے شرمی کی انتہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں اپنے ملک پر افسوس ہو رہا ہے کہ کیسے کیسے لوگ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں، انکی ترجیحات دیکھیں۔ صارف نے کہا کہ ہم کیا تھے اور کہاں آ گئے ہیں۔ایک ایکس صارف نے لکھا کہ گورنر سندھ کو ایسا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ایک صارف کا کامران ٹیسوری کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت شرمناک رویہ ہے۔جہاں کئی صارفین کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے نظر آئے، وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ مذاق کی بات کو سنجیدہ نھیں لیتے۔ باقی گورنر صاحب ایسی بات کبھی نہیں کرتے۔

مزاق کی بات کو سیریس نہیں لیتے باقی گورنر صاحب ایسی بات کبھی نہیں کرتےواضح رہے کہ امریکہ کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی تینتیس (33) سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی انیس(19) سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دیکر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی، اسکی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق انیس سالہ نوجوان شادی کیلئے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔

پاکستان آئی امریکی خاتون کا حیران کن مطالبہ

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کیلیے شادی نہیں کرتی کیوں کہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک انکے بچے نہیں ہیں، ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں