ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا آغاز

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا آغاز

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا آغاز

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کیلئے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کا ٹھٹھہ کے علاقے میں ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کے قیام کیلئے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا

جب کہ اس زون کے قیام سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اس معاہدے کو پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا.

’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم مرکز کا کردار ادا کریگا.چینی کاروباری ادارے ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے خواہشمند ہیں جب کہ ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ پاکستان کی معیشت میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور خود انحصاری کو فروغ دیگا.ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اہم منصوبہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کریگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں