سوڈان، ہسپتال پر ڈرون حملہ، 67 جاں بحق

سوڈان، ہسپتال پر ڈرون حملہ، 67 جاں بحق

سوڈان، ہسپتال پر ڈرون حملہ، 67 جاں بحق

سوڈان کے دارفر ریجن میں الفشر کے علاقے میں قائم ہسپتال میں ڈرون حملے میں مریضوں سمیت (67) سے زائد افراد جاںبحق ہوگئے۔مقامی سماجی کارکنوں اور ہسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال میں ہونیوالے ڈرون حملے میں (67) افراد جاںبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرون حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور (37) افراد اسی وقت جاںبحق ہوگئے تھے

اور اب مزید زخمی دم توڑ گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد (67) ہوگئی ہے۔خطے کے گورنر مینی مناوی نے ایکس پر خون سے لت پت لاشوں کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد مریض جاںبحق ہوگئے ہیں۔سوڈان میں پیراملیٹری آر ایس ایف اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے

تاہم اس حملے کے حوالے سے تاحال وضاحت نھیں ہوئی کہ کس فریق نے حملہ کیا تھا۔آر ایس ایف نے سوڈان کی فوج سے اپریل 2023 میں شروع ہونیوالی لڑائی میں مغربی خطہ دارفر کا تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔شمالی دارفر کے دارالحکومت الفشر کو آر ایس ایف کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے تاہم سوڈانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروپس ان فورسز کو علاقے کا کنٹرول حاصل کرنیکی اجازت نھیں دے رہی ہیں اور تمام حملے پسپا ہو رہے ہیں۔

سوڈان میں جاری اس لڑائی کے دوران الفشر میں طبی مراکز تباہ کردئیے گئے ہیں اور ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز نے بیان میں کہا تھا کہ رواں ماہ سعودی ہسپتال واحد طبی مرکز ہے جھاں سرجیکل سہولت دستیاب ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں اسی فی صد اسپتالوں میں لڑائی کیوجہ سے سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔دوسری جانب دونوں فورسز کی اس خوفناک لڑائی میں ابتک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں، لاکھوں افراد اپنے علاقوں سے ہجرت کرگئے ہیں اور آبادی کی ایک بڑی تعداد خوراک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہوگئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں