دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکام کے سپرد
پاکستانی سرحدی حدود کے اندر دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا تھا۔
دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ گاؤں بلورائی، ضلع وازخوہ، صوبہ پکتیکا، افغانستان، کا رہائشی تھا۔
افغان شہری کی لاش کو ضروری طریقہ کار کے بعد 20 جنوری کو عبوری افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں
’توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔‘