بادل برسانے والا سسٹم ختم، موسم خشک اور دھند میں اضافے کا امکان

بادل برسانے والا سسٹم ختم، موسم خشک اور دھند میں اضافے کا امکان

بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے سردی بڑھنے کا امکان ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ، جس کے بعد صوبے بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شک موسم کے باعث دوبارہ دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں