صدر و وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

صدر و وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ زرداری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔صدر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریگی.

’’امید ہے کامیابیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا‘‘دوسری جانب شہباز شریف نے بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد دی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،

پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا.واضح رہے کہ پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں