آسان کاروبار فنانس حاصل کرنیکا طریقے جانیے
پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ سکیموں کیلئے ویب پورٹل لانچ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار فناںس سے مرد، خواتین، خواجہ سرا اور خصوصی افراد استفادہ کرسکتے ہیں، قرض کے خواہشمندوں کیلئے پنجاب کا رہائشی ہونا پہلی شرط ہے، عمر کی حد پچیس سے پچپن سال تک ہونی چاہیے،
درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو۔قرض حاصل کرنیوالوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو، اپنی کاروباری جگہ ملکیت یا کرایہ پر ہو۔وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ کے خواہشمندوں کیلئے بھی چند شرائط رکھی گئی ہیں جن میں پنجاب کا رہائشی ہونا، عمر کی حد اکیس سے 57 سال تک ہو، درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو، درخواست دہندہ نام پر سم کارڈ رجسٹرڈ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو۔وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ والوں کو ایس ایم ای کارڈ کے ذریعے قرض کی سہولت دی جائیگی جب کہ پچیس فی صد تک کیش نکال نیکی سہولت، سرکاری فیس ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی کی سہولت دی جائیگی،
خام مال کی خریداری کیلئے وینڈرز کو ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔ آن لائن درخواست اور تفصیلات کیلئے ویب پورٹل پر اپلائی کریں۔ akc.punjab.gov.pk یاد رہے آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت دس لاکھ سے تین کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائینگے، ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے پانچ سے دس لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائینگے.مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ہے،
یہ اسکیمیں پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدل نے کی اہلیت رکھتی ہیں۔انکا کہنا تھا ک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے ہی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پنجاب حکومت کی اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سکیمیں ہیں، پہلے کاروبار شروع کرنا آسان نہ تھا، ہم نے ان سکیموں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنا دیا ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے نہایت رعایتی نرخوں پر زمین بھی دینگے،
صوبے کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے جسکے تحت تین کروڑ روپے تک کا قرضہ سو فی صد بلاسود دیا جا رہا ہے، قرضے کے حصول کیلئے فوری طور پر کسی این او سی، لائسنس اور نقشہ پاس کرانیکی بھی ضرورت نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج قرضہ حاصل کریں اور کل اپنے کاروبار شروع کریں، یہ بلاسود قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے دیئے جائیںگے، ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں انڈسٹری لگانے پر مزید مراعات دینگے، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں انڈسٹری لگانیوالوں کو پچاس لاکھ روپے تک کی مالیت کا سولر سسٹم بھی فری دینگے.