سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی قیمت لیک، 22 جنوری 2025 کو لانچ ہوگا

سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی قیمت لیک، 22 جنوری 2025 کو لانچ ہوگا

سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی قیمت لیک، 22 جنوری 2025 کو لانچ ہوگا

samsung کی گلیکسی S25 سیریز کی قیمتیں اور خصوصیات لیک ہو گئی ہیں، جس میں گلیکسی S25، S25+ اور S25 الٹرا شامل ہونگے۔Samsung نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ بائیس جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں ان اسمارٹ فونز کی آفیشل لانچ کی جائیگی۔

قیمتیں

یورپی مارکیٹ میں لیک ہونیوالی قیمتوں کے مطابق، گلیکسی S25 سیریز کے ماڈلز کی قیمتیں مختلف اسٹوریج ویرینٹس کے ساتھ درج ذیل ہونگی۔

سمسنگ گلیکسی S25

128GB(تقریباً 2 لاکھ 76 ہزار 571 روپے)

256GB (تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار روپے)

512GB(تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار روپے)

گلیکسی S25+

256GB: (تقریباً 3 لاکھ 54 ہزار روپے)

512GB (تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار روپے)

گلیکسی S25 الٹرا

128GB(تقریباً 4 لاکھ 46 ہزار روپے)

1TB (تقریباً 5 لاکھ 53 ہزار روپے)

S25 سیریز کے اسٹوریج اور کلر آپشنز

S25 سیریز مختلف اسٹوریج آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگی، جن میں 128GB، 256GB، 512GB اور گلیکسی S25 الٹرا میں 1TB تک اسٹوریج شامل ہوگا۔

گلیکسی S25 اور S25+ مختلف رنگوں میں دستیاب ہونگے، جن میں آئسی بلیو، منٹ، نیوی، اور سلور شامل ہیں۔ جب کہ S25 الٹرا پریمیم کلرز جیسے ٹائٹینیم بلیک، ٹائٹینیم گرے، اور ٹائٹینیم سلور بلیو میں پیش کیا جائے گا۔

چوتھا ماڈل: S25 سلم

اس بار سام سنگ  S25 سلم ماڈل بھی متعارف کرانیکی توقع ہے، جو اس سیریز کا چوتھا ماڈل ہوگا۔

انتظار کی گھڑیاں:

سام سنگ کے صارفین  بائیس جنوری 2025 تک اس سیریز کے فونز کے لانچ کا انتظار کر رہے ہیں، جسکے بعد ان ماڈلز کی قیمتوں اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئینگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں