پاکستان کی پہلی اسپورٹس کار، رفتار 100 کلومیٹر فی سیکنڈ

پاکستان کی پہلی اسپورٹس کار، رفتار 100 کلومیٹر فی سیکنڈ

1سیکنڈ میں سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار،، پرائس ٹیگ صرف ڈیڑھ کروڑ۔۔ پاکستان میں پہلی اسپورٹس کار متعارف۔جنوبی کورین کار ساز کمپنی ہنڈائی نے پاکستان میں سیڈان کارسوناٹا کا نیا ورژن سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو متعارف کرا دیا ہے۔

ہنڈائی نشاط پاکستان نے لاھور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی ہے۔ آٹھ مختلف رنگوں میں دستیاب سوناٹا این لائن 2.5 ٹربو پاکستان میں اسمبل ہونیوالی سپورٹس کار ہے۔گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 58 لاکھ نوے ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ بکنگ ٔپچیس لاکھ روپے سے ممکن ہے۔ ہنڈائی نشاط انتظامیہ کے مطابق ابھی بک کی گئی گاڑی فروری میں ڈیلیور کر دی جائیگی .اپنے فیچرز کے لحاظ سے یہ کار بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے سپورٹس ورژنز کے مقابلے میں تیار کی گئی ہے۔

نئی گاڑی میں ڈرائیور کی معاونت کے نظام آڈاس کے بہت سے فیچرز موجود ہیں، جیسے ریڈار وغیرہ۔25 سو سی سی ٹربو اس گاڑی کے انجن کی طاقت 2سو90 ہارس پاور اور ٹارک 422 ہے۔ہنڈائی پاکستان کے مطابق سوناٹا این لائن پرانی سوناٹا کا اپ گریڈڈ ورژن ہے،

جو 2020 میں لانچ ہوئی تھی۔ ہنڈائی کی نئی گاڑی سی کے ڈی ماڈل ہے، یعنی اسکا انجن اور دوسرے حصے تیار حالت میں درآمد کر کے انھیں پاکستان میں اسمبل کیا گیا ہے۔ سوناٹا این لائن 8 ویں جنریشن فیس لفٹ ہے، جو ہنڈائی کا سپورٹس ورژن ہے، جس میں چار سپورٹس موڈ بشمول نارمل، سپورٹس، سمارٹ اور ایکو موڈ ملتے ہیں، جبکہ اس میں لانچ کنٹرول موڈ بھی موجود ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیٹرول پر چلنے والی اس گاڑی کی ایک خصوصیت ساڑھے سیکنڈ سے کم وقت میں رفتار کا صفر سے سو کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچنا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں