ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، محکمہ صحت بلوچستان کا کاروائی کا حکم

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، محکمہ صحت بلوچستان کا کاروائی کا حکم

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، محکمہ صحت بلوچستان کا کاروائی کا حکم

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے عہدیداروں پر مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری کیخلاف ہڑتال کی کال پر محکمہ صحت بلوچستان کا سرکلر جاری۔عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم کے مطابق محکمہ صحت کا کوئی بھی اہلکار ہڑتال یا احتجاج کرتے ہوئے یا ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی و فرائض سے غیر حاضر پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی جس میں نوکری سے برخاست کرنا بھی شامل ہے عمل میں لائی جائے گی۔سرکلر کا متن

یاد رہے گُزشتہ روز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں کی جانب سے ڈی جی محکمہ صحت ڈاکٹر امین مندوخیل کو سول ہسپتال میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر امین مندوخیل ایک میٹنگ سے جیسے ہی نکلتے ہے تو بہار شاہ نامی عہدیدار اپنے مزید ساتھیوں کے ہمراہ انکا راستہ روک کر ان پر تشدد کرتے ہیں, گُزشتہ روز اِس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر بہار شاہ اور حفیظ مندوخیل کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جسکے رد عمل میں وائے ڈی اے نے گُزشتہ شب سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں