ساڑھے4سال بعد پی آئی اے کی یورپ پروازیں بحال
ساڑھے 4 سال بعد(پی آئی اے) کا طیارہ یورپ کیلئے اڑان بھرنے کیلیے تیار ہے، وفاقی وزیرخواجہ آصف اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کرینگے.تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونیکے بعد قومی ایئرلائن ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے جارہی ہے ، جسکے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں .
پی آئی اے کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے 3سو سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوگی، وفاقی وزیرخواجہ آصف اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کرینگے.پی آئی اے کی پرواز پی کے 749آج دوپہر 12بجے پیرس روانہ ہوگی ، قومی ایئرلائن بوئنگ 777 کے ذریعے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کریگی.ترجمان کا کہنا ہے پرواز روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب ہو گی، جس میں خواجہ آصف، سی ای او سمیت دیگر اعلیٰ افسران پی آئی اے مسافروں کو رخصت کرینگے.
ترجمان نے مزید بتایا کہ پیرس کی پروازوں کیلیے مسافروں کیجانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور پیرس کیلئے آئندہ چار پروازیں بھی فل لوڈ ہیں، پہلی پرواز کا پیرس پہنچے پر بھی مسافروں کا استقبال بھی کیا جائیگا.پیرس آنے اورجانیوالی پہلی اور دوسری پروازوں کیلیے فلائٹ بکنگ فل ہوچکی ہے، مسافر ،،ٹیبلٹ، موبائل لیپ ٹاپ سے فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کرسکیں گے۔