ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا مجموعی حجم تین ارب دس کروڑ ڈالر رہا، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کا حجم دو ارب چالیس کروڑ ڈالر رہا تھا، دسمبر2024کی ترسیلات زر میں سالانہ 29.3 فیصد اور ماہانہ 5.6 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کےدوران ترسیلات زر کا کل حجم 32.8 فی صد اضافے سے 17ارب اسی کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر کی وصولی سب سے زیادہ سعودی عرب سے 77 کروڑ چھ لاکھ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ پندرہ لاکھ ، برطانیہ سے 45 کروڑ 69 لاکھ اور امریکا سے 28 کروڑ 43 لاکھ ڈالر وصول ہوئے۔شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دسمبر 2024 میں ترسیلات زر 3.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.3 فی صد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی ترقی کیلیے کیے گئے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں یہ ریکارڈ اضافہ ان تمام مخالفین کے دعووں کی نفی کرتا ہے جو ملکی معیشت کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبودکیلئے پرعزم ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں