پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اعلان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اعلان

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اعلان

موٹرسائیکل ،کار اور رکشہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانیوالے افراد کو جنوری 2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی، ٹریفک پولیس نے بتادیا۔پنجاب میں موٹر سائیکل کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانیکے خواہش مند افراد کو جنوری 2025 سے ایک سالہ مدت کے لائسنس کے لیے 930 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ امیدواروں کو ٹیسٹ فیس کی مد میں پچاس روپے بھی ادا کرنا ہونگے۔1سال کیلیے کار کا لائسنسن بنوانیوالوں کو 1830 روپے فیس ادا کرنا ہوگی

جبکہ ٹیسٹ فیس کی مد میں انہیں 150 روپے دینا ہونگے، اسی طرح رکشہ لائسنس کی فیس 8سو80 روپے اور اس کی ٹیسٹ فیس سو روپے ہوگی۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلیے جو چیزیں درکار ہیں ان میں سی این آئی سی کی کاپی، تین پاسپورٹ سائز تصاویر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، پچاس سال سے زائد عمر کے اشخاص کیلیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، اپلیکیشن فارم اور اصل لرنر پرمٹ درکار ہوگا۔خیال رہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس صوبے میں گاڑی چلانیوالوں کو لائسنس دینے کی مجاز ہے،

صوبے میں رہنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے سے قبل لائسنس حاصل کریں۔ٹریفک ڈپارٹمنٹ ان لوگوں کو لائسنس دیتا ہے جو دیئے گئے مخصوص وقت میں پریکٹیکل اور روڈ سائن دنوں ٹیسٹ میں پاس ہوتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں