بجلی کی قیمتوں میں کمی، عوام کیلئےریلیف

بجلی کی قیمتوں میں کمی، عوام کیلئےریلیف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی۔ (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 49 پیسےکمی کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کی گئی۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے نومبر کے ایف سی اے مد میں کمی کی گئی۔کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے مد میں کی گئی۔قبل ازیں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی تو انڈسٹری ، زراعت اور ایکسپورٹ ترقی نہیں کریگی، گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں پر میٹنگ کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑیگا.

دیگر ممالک میں بجلی ٹیرف

سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے پاکستان کے مقابلے دیگر ممالک کے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کردیں۔بیرسٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ علاقائی ممالک کے مقابلے پاکستان میں مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان میں صنعتوں کیلیے بجلی کا نرخ 44 روپے چپن پیسے فی یونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکے مقابلے مصر میں بجلی کانرخ دس روپے 58 پیسے ، ترکی میں سولہ روپے 43 پیسے فی یونٹ، بنگلادیش میں بجلی کی قیمت بیس روپے 89 پیسے فی یونٹ ہے۔سابق وزیر نے مزید بتایا کہ بھارت میں صنعتوں کو بجلی 23 روپے 39 پیسے فی یونٹ میں دی جا رہی ہے جب کہ ویتنام اور سری لنکا میں بجلی کی قیمت 23 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہے۔

سابق وفاقی نگراں وزیر نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کیلیے بجلی کا نرخ 26 روپے فی یونٹ مقرر کرے، انرجی سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی اور ادائیگی صرف بجلی پیدا کرنے پر کی جائے، بجلی پیدا نہ کرنیوالے آئی پی پیز کو ادائیگیاں روکی جائیں، خسارے کا شکار بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں