نومنتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
گورنر ہاؤس بلوچستان میں نو منتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔تقریب کے دوران گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نومنتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری سے عہدے کا حلف لیا۔نومنتخب وزیر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔علی حسن زہری کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی کام کیلئے سی ایم نے صرف تین کروڑ دیئے ، کوئٹہ علاقے کیلئے جو کام کیا ہے وہ وفاق کے تعاون سے کیے ہیں.