کوئٹہ الیکشن ٹریبونل نے پی بی 31پردھاندلی کے خلاف دائر عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنادیا. الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی جیت کو برقرار رکھتے عذرداری خارج کردی ہے.
یہ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے فیصلہ سنایا. جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ درخواست عذرداری ناکافی اورناقص شوائد کی بناء پر خارج کی گئی ہے. مجیب الرحمن محمد حسنی نے یہ درخواست زابد علی ریکی کے خلاف عذرداری دائر کرائی تھی.
بلوچستان کی ڈیجیٹلائشن کے بارے میں یہ خبر پڑھئیے .
تفیصل کے مطابق، الیکشن ٹریبونل میں دوران سماعت درخواست گزار مجیب الرحمٰن محمد حسنی اور اسکے وکیل مسلسل پیش نہیں ہوئے. میر زابد ریکی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ,قاضی نجیب ایڈووکیٹ اور بلوچ خان ایڈووکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے.
جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریبونل کے سامنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاداسلم اور نصیر احمد پیش ہوئےتھے.