سانحہ9مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

سانحہ نو مئی کے ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

سانحہ نو مئی کے ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

فوجی عدالتوں نے سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نو مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے،نو مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جھوٹ اور نفرت پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شھداء کی یادگاروں پر منظم حملے کیے گئے اور اُنکی بے حرمتی کی گئی،یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کیلیے ایک شدید صدمہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نو مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دھشت گردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنیکی اجازت نھیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی،

حکومت اور جے یو آئی میں مدارس بل پرمذاکرات،کیا ہوا،جانیے

ملوث ملزمان کیخلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلیے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔تیرہ دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانیکا حکم صادر کیا، وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کیوجہ سے التواء کا شکار تھے۔بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں پچیس ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں، یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا پانیوالے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلیے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے۔

سزا پانیوالے پچیس ملزمان کی تفصیلات

1۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو دس سال قید بامشقت

2۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمدکودس سال قید بامشقت

3۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو دس سال قید بامشقت

4۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو دس سال قید بامشقت

5۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو دس سال قید بامشقت

6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو نو سال قید بامشقت

7۔چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو سات سال قید بامشقت

8۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو چھ سال قید بامشقت

9۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو چار سال قید بامشقت

10۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو دو سال قید بامشقت

11۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو دس سال قید بامشقت

12۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو دس سال قید بامشقت

13۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو دس سال قید بامشقت

14۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو دس سال قید بامشقت

15۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو دس سال قید بامشقت

16۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو چھ سال قید بامشقت

17۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو چار سال قید بامشقت

18۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو تین سال قید بامشقت

19۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو دو سال قید بامشقت

20۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کودو سال قید بامشقت

21۔آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو دو سال قید بامشقت

22۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکودس سال قید بامشقت

23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو دس سال قید بامشقت

24۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو دس سال قید بامشقت

25۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو دس سال قید بامشقت

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی اُنکے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے، نو مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کیلیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔نو مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کےھاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں، سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بنیوالےلوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔بیان کے مطابق متعدد ملزمان کیخلاف انسداد دھشتگردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں، صحیح معنوں میں مکمل انصاف اس وقت ہوگا جب نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائیگی.ریاست ِ پاکستان نومئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کر کے ریاست کی عملداری کو یقینی بنائیگی، نومئی کے مقدمہ میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کیجانیوالی گمراہ اور تباہ کُن سیاست کو دفن کیا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں