انتقال کرنیوالے افراد کے شناختی کارڈ کیسے منسوخ کروائے جاسکتے ہیں؟
نادرا انتقال کرنیوالے کے شناختی کارڈ منسوخ کروانیکے لئے شہریوں کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس کے سیکشن (17) اے کے تحت مرنیوالے شہری کے پاس ہونیکے ساٹھ دن کے اندر اس کا شناختی کارڈ منسوخ کروانا لازمی ہے۔
نادرا نے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلیے متوفی خاندان کے افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنیکی اہمیت پر زور دیا ہے۔نئے ضوابط کے تحت متوفی کا کوئی بھی قریبی رشتہ دار ( شریک حیات، متوفی کے والدین، بھائی، بچے، بہن اور جنکا اندراج متوفی کے خاندانی ریکارڈ میں موجود ہو) ضروری دستاویزات فراہم کرکے وفات پانیوالے شخص کا سی این آئی سی منسوخ کراسکتا ہے۔
ضروری یا مطلوبہ دستاویزات میں متوفی کا اصل شناختی کارڈ یا اصل شناختی کارڈ نہ ہونیکی صورت میں یونین کونسل، شناختی کارڈ نمبر، کنٹونمنٹ بورڈ یا تحصل میونسپل دفتر سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور تدفین کا سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ وفاقت کی صورت میں شناختی کارڈ منسوخ کرانیکی کوئی فیس نھیں وصول کی جاتی اور منسوخی سرٹیفکیٹ کی فراہمی سات دن میں ہوتی ہے۔ غلط استعمال کو روک نے کیلیے نادرا اس بات کو یقینی بنائیگا کہ رجسٹریشن سنٹر میں متوفی کا اصل شناختی کارڈ ضائع کردیا جائے۔