افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں

افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنیوالے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم (52) افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جسکے نتیجے میں باون افراد ہلاک اور 65 افراد زخمی ہو گئے۔
غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جب کہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثے کے زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں