کلرکہار کے قریب بس میں آ گ بھڑک اٹھی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، آگ کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے بیان کے مطابق، پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا ۔ واقع میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
توار پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ یہ بس فیصل آباد سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی ۔بس میں 36 مسافر سوار تھے ۔
Author
Post Views: 7