حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے، مولانا فضل الرحمان

حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے، فضل الرحمان

حکومت تنازع سےبچنے کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرے، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنازع سےبچنےکےلیےہمارے موقف کوتسلیم کرے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے، دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کو ایوان صدر نے الجھا دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایوان سے (26) ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے ، ترمیم کی روشنی میں حکومت مدارس بل ایکٹ کو منظور کرے ۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت تنازع سے بچنے کیلئے ہمارے موقف کو تسلیم کرے،

قانون سازی کا عمل مکمل ہوچکا،نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، بل پاس ہونے پر معاملہ ختم ہو چکا ہے ، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی کی باتوں میں بہت دلیل ہے، ان کا پیغام آگے پہنچائیں گے، ہمارے درمیان بہت زبردست گفتگو ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ (26)ویں ترمیم میں جوباتیں طےہوچکیں ان پرعمل درآمد ہونا چاہیے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں