برطانیہ اور یورپی یونین جانیوالوں کیلئےبُری خبر،بڑی پابندی لگ گئی

برطانیہ اور یورپی یونین جانیوالوں کیلئےبُری خبر،بڑی پابندی لگ گئی

ویب ڈیسک: 2025 سےپاکستان سمیت دنیا بھر کے مسافروں کے لئے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کے سفر کے لئے آن لائن پرمٹ اور رجسٹرڈ کرانے کی اضافی شرائط عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اب بین الاقوامی مسافروں کو برطانیہ یا یورپی یونین کے بہت سے ممالک کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے آن لائن اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے انھیں خود کو رجسٹر کرانے کی ضرورت ہوگی۔

اسی طرح برطانیہ چاہے منزل نہ بھی ہوتو لاکھوں مسافروں کو صرف ٹرانزٹ کے لئے بھی پہلے آن لائن اجازت کے لیے اندراج کرنے کی ضرورت ہو گی ۔8 جنوری سنہ 2025 سے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر غیر یورپی ممالک کے زائرین جنھیں فی الحال برطانیہ میں مختصر قیام کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے اب ان کو بھی برطانیہ میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ای ٹی اے حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا اور انھیں اس کے لیے دس پاؤنڈ یا تقریباً پونے تیرہ امریکی ڈالر فیس کے طور پر ادا کرنا ہو گی۔

برطانیہ جانے والے جہاز میں سوار ہونے پر گیٹ ایجنٹس آپ کے پاسپورٹ کے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے آپ کے ای ٹی اے سٹیٹس کی تصدیق کریں گے جس سے بارڈر کراسنگ کے دوران وقت اور الجھن میں کمی آئے گی۔

یہ اجازت نامہ انھیں برطانیہ میں چھ ماہ تک کے قیام کے لیے متعدد بار داخلے کے لیے کافی ہوگا اور یہ دو سال کی مدت کے لیے یا مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے جو بھی پہلے ہوں اس وقت تک قابل عمل ہوگا۔

نیا اجازت نامہ صرف غیر یورپی باشندوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ دو اپریل سنہ 2025 سے یورپی یونین کے شہریوں کے لیے بھی برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے ضروری ہو گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں