سردیوں میں کھجور اور دودھ کا کومبو صحت بخش غذا

سردیوں میں کھجور اور دودھ کا کومبو صحت بخش غذا

سردیوں میں کھجور اور دودھ کا کومبو صحت بخش غذا

کجھور ایک ایسی غذا ہے جو اپنے غیر معمولی صحت کے فوائد کیلیے قابل ذکر ہے ، کھجور وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن ایک گلاس دودھ کیساتھ کھجور کو ملانا سردیوں میں آپکے جسم کو کئی گنا زیادہ مضبوط ،صحت مند،اور توانا رکھنے کا موثر طریقہ بن جاتا ہے۔ کجھور سے حاصل ہونیوالی توانائی اس وقت اور زیادہ حاصل ہوتی ہے جب اسے دودھ کیساتھ ملایا جائے جس میں صحت بخش چکنائی اور پروٹین موجود ہوتی ہے۔

یہ کومبو آپکو ایسی انرجی فراہم کرتا ہے۔ کجھور میں فائبر اور قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو توانائی میں شدت بڑھاتی ہے۔ جب آپ دودھ کو کجھور کیساتھ ملاکر پیتے یا کھاتے ہیں تو یہ مرکب ہاضمے کو سست کرتا ہے جو پروٹین اور چکنائی کے جذب کیلیے فائدہ مند ہے۔ مزید برآں کھجور اور دودھ کا کومبو دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے اور خونکی صحت مند گردش کو بھی فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیون کہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کیلیے 2 اہم غذائی اجزاء ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں