ژوب میں آپریشن، 15 خارجی دہشتگرد ہلاک

ژوب میں آپریشن، 15 خارجی دہشتگرد ہلاک

ژوب میں آپریشن، 15 خارجی دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کرتے ہوئے پندرہ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پندرہ خارجی دھشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز کیخلاف دھشتگردی کی کارروائیوں کیساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمٰن بہادری سے لڑتے ہوئے شھید ہوئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں بھی دو خارجی دہشتگرد ہلاک جب کہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے تین روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین کارروائیاں کرتے ہوئے بائیس خارجی دھشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ جوان بھی شہید ہوئے تھے۔یاد رہے کہ فورسز کی کارروائیاں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب کہ پاکستان کو دھشتگردی کی لہر کا مسلسل سامنا ہے، ملک اور وسیع تر خطے میں تنازعات اور امن سے متعلق امور پر کام کرنیوالے اسلام آباد کے تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے رواں ماہ اپنے ’ماہانہ سکیورٹی ریویو آف پاکستان‘ میں کہا تھا کہ پاکستان میں نومبر 2024 میں (61) دھشتگرد حملے ہوئے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے 27 فی صد زیادہ ہیں

جب کہ اموات کی تعداد میں بھی 69 فی صد کا بڑا اضافہ ہوا جو اکتوبر میں سو سے بڑھ کر نومبر میں 1سو69 ہوگئیں جب کہ ان حملوں میں 2سو25 افراد زخمی ہوئے۔بی ایل اے نے گزشتہ ماہ بارہ حملے کیے، جن میں 3 بڑے یا زیادہ اثر والے حملے بھی شامل تھے، ان حملوں میں (45) افراد ہلاک ہوئے جو ٹی ٹی پی کے حملوں میں ہونیوالی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔اس میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے حملوں کی تعداد اور شدت میں یہ اضافہ گروپ کی آپریشنل حکمت عملی اور صلاحیتوں میں ایک اہم ارتقا کی عکاسی کرتا ہے، اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلیے پاکستانی ریاست کی طرف سے اپنے نقطہ نظر میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں